ہیٹی: ہزاروں قیدیوں کے جیل سے فرار کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی

   

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں گزشتہ روز جیل توڑ کر تقریباً4 ہزار قیدی فرار ہوگئے تھے ، جس کے بعد دارالحکومت میں رات کے کرفیو کیساتھ ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کو ہٹانے کی کوشش کے تحت مسلح گروہوں نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے ، جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔گینگ لیڈروں کے مطابق وہ وزیر اعظم ایریل ہنری کو طاقت کے ذریعہ استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے ، جو فی الوقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے آئندہ چند روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے ، جبکہ رات کے دوران کرفیو بھی نافذ رہے گا۔