ہیٹ مائر کو نئے سال کا تحفہ مل گیا

   

جمائیکا۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیزکے جارحانہ بیٹسمین شمران ہیٹ مائرکے لئے یہ سال کافی اچھا ثابت ہورہا ہے ۔ آئی پی ایل میں انہیں دہلی نے 7.7 کروڑروپئے میں ٹیم سے منسلک کیا۔ وہیں سال کے آخرمیں ان کی شخصی زندگی میں بھی بڑی خوشی آگئی ہے۔ شمران ہیٹ مائرنے طویل وقت سے نروانی امراؤکوشادی کے لئے کہا ہے اورانہوں نے ہاں بھی کردیا۔ شمران ہیٹ مائرنے سوشل میڈیا پراپنی ساتھی کے ساتھ تصویریں شائع کرکے لکھا، دیکھئے کس نے ہاں کہا، مجھے میرے کرسمس اور سال نو کا تحفہ مل گیا ہے۔ میں تم سے بہت پیارکرتا ہوں۔ ہیٹ مائرکی دوست نروانی امراؤ طویل وقت سے ان کے ساتھ ہیں اوران کے تقریباً سبھی میچ دیکھتی ہیں، وہ گیانا کی رہنے والی ہیں۔ امراؤ ہیٹ مائرکا ہرمیچ دیکھتی ہیں۔ ہندوستان دورے پر ویسٹ انڈیزٹیم کا ہرمیچ وہ صبح 4 بجے اٹھ کردیکھتی تھیں اور سوشل میڈیا پرانہیں اچھی کارکردگی کی مبارکباد بھی دیتی تھیں۔دونوں سوشل میڈیا پر اکثرساتھ میں تصویریں بھی شائع کرتے نظرآتے ہیں۔