ہیپاٹیٹس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے محکمہ صحت سے بڑے پیمانے پر اسکریننگ

   

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) ریاست میں ہیپاٹیٹس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور قابو پانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسکریننگ منعقد کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 15 اضلاع میں 16 اگست سے بڑے پیمانے پر اسکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ حیدرآباد، وقارآباد، رنگاریڈی، میڑچل، محبوب نگر، نارائن پیٹ، گدوال، ونپرتی، ناگرکرنول، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، بھوپال پلی، ملگ، محبوب آباد اضلاع میں یہ کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق تقریباً ایک ماہ تک مرض کی جانچ کیلئے اضلاع میں کیمپ چلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ریاست میں 70 ہزار تا ایک لاکھ شہری اس ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ان کیمپس میں مرض کی تصدیق ہونے پر مریض نیشنل ہیلت مشن کے تحت مفت علاج کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔