کورا پٹ (اڈیشہ)۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع کے سرکاری اقامتی اسکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ کی ہیڈمسٹریس کا شوہر مبینہ طور پر ایک ماہ سے عصمت ریزی کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ساتویں جماعت کی قبائیلی لڑکی جب تین ماہ کی حاملہ ہوگئی تو یہ مسئلہ منظر عام پر آیا جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ درج فہرست طبقات اور قبائل کے اس اسکول کے اسٹاف کوارٹر میں ہیڈمسٹریس کے ساتھ 60 سالہ اس کا شوہر بھی قیام پذیر تھا جس کو اس واقعہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ لڑکی جے پورہ کے سبڈیویژنل پولیس آفیسر ورون گنٹا پلی نے بتایا کہ وہ شخص لڑکی کو اسٹاف کوارٹرس بلاکر اس کا جنسی استحصال کررہا تھا۔ تعطیلات میں بھی اس نے لڑکی کے والدین سے لڑکی کو اپنے ساتھ گھر لے جانے کی اجازت حاصل کرلی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی بیوی اس سے ناواقف تھی تاہم ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔