ہیڈ فون کے ساتھ محو لڑکی چیتا کے حملہ میں ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

٭ اترکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ چیتا کے حملہ کا شکار ہوگئی ۔ ضلع نینی تال کے رام نگر علاقہ میں لڑکی ہیڈ فونس لگاکر موسیقی سننے میں محو تھی اور وہ دھیان نہیں دے پائی کہ اُس کے قریب چیتا آگیا ہے ۔ فارسٹ کے حکام نے بتایا کہ چیتا نے لڑکی پر حملہ کیا اور اُسے اُدھیڑ دیا ۔مقام واقعہ سے ہیڈ فونس کی جوڑی اور کنگھی برآمد ہوئے ۔ رینج آفیسر نے کہا کہ طالبہ ہیڈ فونس کے ساتھ اس قدر محو تھی کہ وہ چیتا کی آہٹ بھی نہیں سن پائی۔