ہیڈ نے پہلی مرتبہ دوسرا مقام حاصل کرلیا

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ آسٹریلیائی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے چہارشنبہ کو جاری کی گئی آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ پلیئر درجہ بندی میں اپنے ساتھی اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو پیچھے چھوڑکرکیریئرکے بہترین مقام دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہیڈ نے انگلینڈ کے خلاف اپنی زبردست ایشزسیریز کی بدولت نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کین ولیمسن سے پیچھے دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں وہ پہلے ہی44.33 کی اوسط سے 266 رنز بنا چکے ہیں۔29 سالہ کھلاڑی کی پچھلی بہترین رینکنگ تیسرا مقام تھا، جوگزشتہ ماہ ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے بعد حاصل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں فیصلہ کن 163 رنز بنائے تھے۔ہیڈنگلی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹسٹ میں ہیڈکے 39 اور 77کے اسکور نے انہیں ولیمسن کے 883 ریٹنگ پوائنٹس کے نو پوائنٹس کے معمولی فرق میں پہنچا دیا ہے ۔ نوجوان گن ہیری بروک دوسری اننگز میں شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد کیریئر کی اعلیٰ ریٹنگ اور رینکنگ میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے اور کپتان بین اسٹوکس پانچ درجے بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ رینکنگ میں اسٹیورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے