ہیڈ کانسٹبل نے گولی مار کر خودکشی کرلی

   

حیدرآباد :18؍ ستمبر( سیاست نیوز)ضلع نظام آباد کے پولیس کمشنریٹ کے اندلوائی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل آج سب انسپکٹر کی ریوالور سے گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب اندلوائی پولیس اسٹیشن میں 2 سال سے خدمات انجام دینے والے پرکاش ریڈی آج صبح 8 بجے لاکر سے سب انسپکٹر کی ریوالور نکالی اور کنپٹی پر رکھ کر گولی مار لی۔ فوری عملہ ، سب انسپکٹر راج شیکھر کو اطلاع دینے پر نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ پولیس کمشنر کارتیکیا یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اے سی پی نظام آباد سرینواس کمار کو اس خصوص میں تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں ہیڈ کانسٹیبل پرکاش ریڈی ڈچپلی پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دی تھی اور دو سال سے اندلوائی پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے اور 8 ماہ کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے تھے ۔