کینبرا ۔28 اکتوبر (ایجنسیز) ونڈے سیریز جیتنے کے بعد اب آسٹریلیا کی نظریں29 اکتوبرکو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ہیں۔ آسٹریلیا پہلا میچ کینبرا میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔ اس میچ سے پہلے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ہندوستان کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔ ہندوستانی بولروں کو خبردار کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ آسٹریلیا اس سیریز میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلے گا۔ ٹریوس ہیڈ نے ہندوستانی بولروںکو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاور پلے میں جارحانہ انداز میں کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ نے کہا اگر ہم آگے بڑھتے ہیں تو ہم جتنا بھی اسکور کریں گے، مچ مارش اور میں نے پاور پلے میں آزادانہ طور پرکھیلنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ ہماری ٹیم کی طاقت رہی ہے۔ ہم ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم لاپرواہی سے نہیں کھیلتے جیسا کہ باہر سے لگتا ہے لیکن ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔