نیویارک : مائکرو بلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے ہفتے کے دن اعتراف کر لیا ہے کہ ہیکرز آٹھ اکاؤنٹس کی معلومات ڈاؤن لوڈ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران ہیکرز نے 130 اکاؤنٹس پر حملہ کیا تھا جبکہ ان میں سے 45 اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کرتے ہوئے ان پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ بعد ازاں ہیکرز نے ان اکاؤنٹس سے جعلی ٹویٹس بھی کی تھیں۔ ان میں امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن، سابق امریکی صدر باراک اوباما، کروڑ پتی بزنس مین ایلون موسک اور شو بز اسٹار کم کارڈیشین بھی شامل تھے۔