ہیکرز کا حملہ، امریکہ کا فیول پائپ لائن نیٹ ورک چوتھے روز بھی بند

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ کے مشرقی ساحلی پٹی کو نصف ایندھن فراہم کرنے والا اہم پائپ لائن نیٹ ورک سائبر حملے کی وجہ سے گزشتہ 4 روز سے بند ہے جبکہ امریکی حکومت اور امریکہ کے فیول پائپ لائن آپریٹرز پائپ لائن نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پائپ لائن پر حملہ سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالنے والی ڈیجیٹل تاوان اسکیموں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں مشرقی امریکہ میں ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑا ہے ۔جس سے بنچ مارک پٹرول کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔ شبہ ہے کہ ہیکرز ایک سائبر کرائم گروپ ڈارک سائیڈ سے ہیں۔