ہیکرز کی ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کی دھمکی

   

واشنگٹن: ہیکرز نے ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کی وارننگ دے دی۔ہیکرز نے امریکی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ویب سائٹ پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ ہیکرز کی جانب سے ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر ہزاروں پیغامات بھجوائے گئے ہیں۔ہیکرز کی واننگ کے بعد ایجنسی کے حکام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ ویب سائٹ ہیک ہونے سے اہم معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔حکام نے سائبر حملے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانے شروع کر دیے جبکہ ہیکرز کی لوکیشن بھی معلوم کی جا رہی ہے۔