ہیکنگ دعووں سے کانگریس کا اظہار لا تعلقی

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج لندن میں ہوئی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اظہار کردیا جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ 2014 انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ ہوئی تھی ۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ پارٹی لیڈر کپل سبل کو اس صحافی نے شخصی طور پر مدعو کیا تھا اور وہ پریس کانفرنس میں کانگریس کے نمائندے کے طور پر نہیں گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دوسری جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات میں کم از کم 50 فیصد مشینوں پر وی وی پیاٹ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ الزامات بہت سنگین ہیں او روہ ان کی توثیق یا تردید نہیں کرسکتے ۔ ان کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔