ہیکنگ گروپ کے سائبر حملوں کے بعد ایئرلائن کی پروازیں منسوخ

   

ماسکو 29جولائی (یو این آئی) روس کی قومی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کو شدید سائبر حملوں کے بعد پیر کے روز درجنوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں، جس کی ذمہ داری ایک پر اسرار یوکرین نواز ہیکنگ گروپ نے قبول کی ہے ، ایک رکن پارلیمنٹ نے اس واقعے کو ماسکو کے لیے ’انتباہ‘ قرار دیا ہے ۔ڈان میں شائع برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریملن نے اس صورتحال کو ‘تشویش ناک’ قرار دیا ہے ، جب کہ استغاثہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ خلل سائبر حملے کی وجہ سے ہوا اور اس پر فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، سینیئر رکنِ پارلیمنٹ انتون گوریلکن نے کہا کہ روس ایک ڈیجیٹل حملے کی زد میں ہے ۔