ہ20 ہزار لیٹر مفت پانی کی اسکیم کیلئے آدھار لازمی

   

اسکیم کیلئے اندراج کروانے کی آخری تاریخ میں اپریل کے ختم تک توسیع
حکومت جی ایچ ایم سی حدود میں مفت پینے کے پانی کی اسکیم کیلئے 500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی
حیدرآباد : وزیربلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جی ایچ ایم سی حدود میں رہنے والے تمام لوگوں کو 20 ہزار لیٹر پینے کا پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نل مالکین پر زور دیا کہ وہ ان کے آدھار کارڈس کو ان کے کنکشن نمبرس سے مربوط کریں۔ کل یہاں قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران بعض ارکان کونسل کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاحال اس اسکیم میں 2.29 لاکھ لوگوں کا اندراج ہوا ہے جو تقریباً سات لاکھ خاندانوں کا احاطہ کرتے ہیں اور توقع ہیکہ مارچ کے اختتام تک 8.5 لاکھ خاندانوں کا اس اسکیم میں احاطہ ہوگا۔ تاہم اس کے لئے آخری تاریخ میں اپریل کے ختم تک توسیع کی جائے گی۔ اس اسکیم میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن علاقہ میں 95 فیصد گھروں کا احاطہ ہوگا۔ نیز اپارٹمنٹس اور گیٹیٹ کمیونٹیز میں رہنے والوں کو 20 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی خرچ کرنے پر ہی بل دیا جائے گا۔ جو ہر ایک کو مفت فراہم کیا جارہا ہے چونکہ اس میں ہونے والے اخراجات میں جوابدہی کی ضرورت ہے اس لئے انہوں نے کہا کہ پانی کے میٹرس لگانے کے لئے 24 ایجنسیوں کا ایک پیانل بنایا گیا اور گھر گھر جاکر مفت پانی کی اسکیم کیلئے ان کے آدھار نمبرس سے مربوط اندراج کروانے کے سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے اور میٹرس لگانے 500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک 30 آپریٹرس کا کال سنٹر صارفین کو یہ بتانے کیلئے کہ ان کے انرولمنٹ کو آدھار نمبرس سے کس طرح مربوط کریں، کام کررہا ہے۔ ایک خصوصی سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں معلنہ سلمس میں 100 مربع گز پر رہنے والوں کے لئے مفت پانی کی اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے اکوپینسی سرٹیفکیٹ داخل کرنے سے متعلق نرمی دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔