یاترا حکومت کو جوابدہ بنائے گی:کمار

   

نئی دہلی۔ کانگریس نے اتوارکوکہا کہ بھارت جوڑو یاترا لوگوں کے مسائل کو اٹھانے کے اپنے مقصدکو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور آگے بڑھ کر یہ یقینی بنائے گی کہ حکومت جوابدہ ہے۔اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ راہول گاندھی کے بارے میں پھیلائی گئی جھوٹی باتیں ان کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے یاترا کے ذریعے مسمار کر دی گئی ہیں اور ان کی حقیقت ملک کے سامنے آ گئی ہے۔یہاں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ یاترا توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی ہے۔ راہول گاندھی کی عوام سے ملاقات نے لوگوں کا ایک نیا حوصلہ دیا ہے ۔