یاترا روکنے کیلئے بہانے بنائے جا رہے ہیں

,

   

ماسک پہنو، کورونا پھیل رہا ہے! وزیر صحت کے مکتوب پر راہول کا ردعمل
نوح (میوات): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جمعرات کو ہریانہ کے نوح (میوات) میں مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کے مکتوب پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مجھے خط موصول ہوا ہے کہ یاترا بند کرو، کووڈ آ رہا ہے‘ کووڈ پھیل رہا ہے۔ یہ سب یاترا روکنے کے لئے بہانہ بنا ئے جا رہا ہیں۔ آپ کتنی ہی کوشش کریں ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔’’راہول گاندھی نے بتا یاکہ مودی حکومت نے انہیں خط لکھا ہے کہ کورونا آ رہا ہے، یاترا بند کرو۔ اب یاترا روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ بہانے بن رہے ہیں کہ ماسک پہنو، یاترا بند کرو، کورونا پھیل رہا ہے۔ یہ سب بہانے ہیں۔ یہ ہندوستان کی سچائی سے ڈر گئے ہیں۔‘‘مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے راہول نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم تمام کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم تمام کام کریں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ جب میں لوک سبھا میں بولنے جاتا ہوں تو میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ آپ مودی جی سے مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کریں۔ جب کوئی نریندر مودی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو نریندر مودی اس کا مقابلہ نہیں کر پاتے اور بھاگ جاتے ہیں۔
مودی جی کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی والے غریبوں اور کسانوں سے ڈرتے ہیں۔‘‘یاترا بندکرنے کیلئے مرکزی وزیر صحت کے مکتوب پر کل کانگریس کے کئی سینئر قائدین نے بھی شدید اعتراض کیا تھا۔