حیدرآباد۔ 5نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں آج مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ ضلع میں اوسط بارش 13.3 ملی میٹر رہی۔ ان میں پوچم پلی منڈل میں سب سے زیادہ 44.8 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ ترکاپلی منڈل میں صرف 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔