یادادری بھونگیر میں سڑک حادثہ ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی شناخت 28 سالہ نتن ریڈی جو سافٹ ویر انجینئر اور محمد سجاد 23 سالہ انجینئرنگ طالب علم کے طور پر کی گئی ۔ یہ حادثہ آلیر قصبہ کے قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ آلیر پولیس نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار نے بائیک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں ہلاک ہوگئے اور کار ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 106(1) کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش