یادادری روٹ پر خوبصورت منظر ہوگا

   

گھٹکیسر آوٹر رنگ روڈ تا یادادری 30 کلو میٹر سڑک پر خوبصورتی کے کام کا آغاز
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : یادادری مندر کے تزئین نو کے کاموں کے قریب الختم ہونے کے ساتھ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) نے گھٹکیسر آوٹر رنگ روڈ سے یادادری تک 30 کلومیٹر طویل روڈ میڈینس پر گرینری کو فروغ دینے اور خوبصورت بنانے کے کام شروع کئے ہیں ۔ ان کاموں کو ، جن کا آغاز جمعرات کو ایچ ایم ڈی اے اربن فارسٹری ونگ کی جانب سے کیا گیا ، 5.50 کروڑ روپئے لاگت سے انجام دیا جارہا ہے ۔ اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوگا ۔ نیشنل ہائی وے 163 پر ان میڈینس کو ایک ہمہ رنگی پھولوں کے پودوں کے کارپیٹ میں بدل دیا جائے گا اس کے علاوہ وہاں گرینری کو فروغ دیا جائے گا ۔ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا نے ان میڈینس پر گرینری اور خوبصورتی کے کاموں کے لیے کال پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ گھٹکیسر آوٹر رنگ روڈ سے یادادری تک گرینری کو فروغ دینے کے لیے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایات کے بعد ان کاموں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ میڈینس پر گرینری کو 18.50 لاکھ روپئے فی کلو میٹر کے حساب سے فروغ دیا جارہا ہے ۔ 30 کلومیٹر طویل سڑک کو 4 کلومیٹر کے سات سیکشنس میں تقسیم کیا جائے گا اور ان پر بیک وقت کام کیا جائے گا ۔۔