حیدرآباد۔یادادری مندر میں منگل تک پرساد کی تیاری اور دیگر امور پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مندر کے پجاریوں اور گذشتہ دنوں پوجا میں شریک جملہ 36 افرا د کو کورونا کی توثیق کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ مندر میں منگل تک محدود تعداد میں لوگوں کو داخلہ کی اجازت دی جائے اور جن لوگوں کو کورونا نے متاثر کیا ہے ان کے علاج و معالجہ کے اقدامات کے ساتھ مندر کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ میں مندر میں خصوصی پوجا میں شریک افراد ںکے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات اور اس کے بعد مندر کے ہی دو پجاریوں کو کورونا کی توثیق کے بعد جملہ 36افراد کو کورونا کی توثیق کے بعد صورتحال پر قابو پانے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ لکشمی نرسمہا مندر میں جملہ 36 افراد کو کورونا کی توثیق کے بعد اس بات کا جائزہ لیا جا رہاہے کہ یادادری مند کو درشن کیلئے مکمل بند کیا جائے یا موجودہ تحدیدات کے ساتھ درشن جاری رکھا جائے۔ مندر میں ہفتہ اور اتوار کے دن درشن کیلئے پہنچنے والوں کی تعدا د کے سلسلہ میں عملہ کا کہناہے کہ وہ 40 ہزار سے بھی تجاوز کرجاتی ہے جبکہ یومیہ درشن کرنے والوں کی تعداد 20تا25ہزار کے درمیان ہوا کرتی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدارو ںکو موجودہ صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے ان سے تجاویز کے حصول کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جو احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی جائیں گی ان پر عمل آوری کو یقینی بنایاجائے گا۔