یادِ ماضی ایک کھلا ہوا بستہ کی 20 مارچ کو رسم اجراء

   

حیدرآباد۔ ہندوستان کی اولین مسلم نفرالوجسٹ ڈاکٹر شائستہ حسینی ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، ڈی ایم بی ( ماہر امراض گردہ، ٹرانسپلانٹ فزیشین، کیئر ہاسپٹل حیدرآباد ) کی والدہ محترمہ شمیم الصباح حسینی ( ریٹائرڈ پرنسپل مرہٹواڑہ ڈیویژن ) کے تخلیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ’’ یادِ ماضی ۔ ایک کھلا ہوا بستہ ‘‘ کی تقریب رسم اجراء 20 مارچ بروز ہفتہ شام 5 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی۔ جناب ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر ؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ صدارت کریں گے۔ جسٹس ای اسمعیل مہمان خصوصی ہوں گے۔