یادگیرگٹہ کے قریب بڑا حادثہ ٹل گیا

   

حیدرآباد 19جون : (یو این آئی) یادگیرگٹہ کے قریب بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تفصیلات کے مطابق یادادری کی پہلی گھاٹ روڈ پر یادگیرگٹہ ڈپو کی بس کا بریک فیل ہوگیا ۔ بس میں 40مسافرین سوارتھے ۔بریک فیل ہونے پر ڈرائیور نے چوکسی کا مظاہرہ کرکے قریب میں موجود چیک پوسٹ سے بس ٹکرادی جس سے بس رک گئی۔اس حادثہ کے وقت آوٹ پوسٹ کے پاس کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بڑاحادثہ ٹل گیااورکوئی زخمی نہیں ہوا۔