یادگیر گٹہ میں عمارت منہدم ، چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یادگیری گٹہ علاقہ میں ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو منزلہ عمارت کی بالکونی اچانک منہدم ہوگئی ۔ جس کے سبب 70 سالہ دشرتھ گوڑ ، 40 سالہ سرینواس 45 سالہ سریناتھ اور 40 سالہ ایس اپیندر ساکناں گنڈلہ پلی یادگیری گٹہ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے اطلاع کے ساتھ ہی مقام حادثہ پہونچکر راحت کاری کے اقدامات انجام دئیے اور ملبہ سے نعشوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع