یارانِ ادب بیدرکے زیراہتمام نثری اور منظوم’’تعزیتی اجلاس ‘‘ کاانعقاد

   

Ferty9 Clinic

بیدر۔ جناب محمدکمال الدین شمیم اور میں دونوں بچپن کے ساتھی ہیں۔ میری اہلیہ نے گواہی دی ہے کہ بھائی کمال الدین شمیم ؔ کی اہلیہ مرحومہ بہت ہی نیک خاتون تھیں۔ عمدہ کردار تھا۔ بااخلاق اور مہمان نواز تھیں۔ میں مرحومہ کے حق میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ یہ باتیں سینئر شاعر جناب سید لطیف خلشؔ نے کہیں۔ وہ کل شب دفتر یارانِ ادب موقوعہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں یارانِ ادب بیدر کی جانب سے منعقدہ ’’تعزیتی اجلاس‘‘ سے بحیثیت صدر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ مرحومہ فاروق سلطانہ نے کمال الدین شمیم صاحب کے ساتھ 40سالہ رفاقت بخوبی نبھائی ۔ وہ گلشنِ شمیم کی ایسی بہار تھی جس نے کبھی خزاں نہیں دیکھا۔ میں اپنے دوست کمال الدین شمیم ؔ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتاہوں۔ پروگرام کاآغاز سخاوت علی سخاوت کی تلاوت کلام ِ پاک سے ہوا۔ جناب محمد امیرالدین امیرؔ نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی زندگی سے متعلق منقبت پیش کی۔ بعدازاں محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنالکھاہوا خاکہ بعنوان ’’مولوی محمد کمال الدین شمیمؔ۔ ایک شریف انسان‘‘ پیش کیا۔ جس کو کافی سراہاگیا۔