یاسرال رومایان سعودی آرامکو کے نئے صدرنشین نامزد

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے سویرن ویلتھ فنڈ
(SWF)
کے سربراہ کو تیل کی اعظم ترین کمپنی آرامکو کا صدرنشین نامزد کیا ہے جو وزیر توانائی خالد الفلیح کے جانشین ہوں گے کیونکہ حکومت کی ملکیت اس تیل کمپنی کو انیشیئل پبلک افرنگ (IPO) کی تیاری مکمل کرنا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر الفلیح نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرال رومایان کو سعودی آرامکو کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے صدرنشین مقرر ہونے پر مبارکباد دی جو کمپنی کو پبلک آفرنگ سے قبل تیار کرنے کا ایک اہم قدم ہے ۔ رومایان پہلے سے آرامکو کے بورڈ رکن ہیںاور سعودی سویرن ویلتھ فنڈ کے سربراہ ہیں ، فی الحال اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ سعودی کی معیشت کا صرف تیل کی آمدنی پر انحصار نہ ہو بلکہ دیگر ذرائع سے بھی ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔