یاسین ملک کے ٹرائل پر برطانوی حکومت کی نظر

   

لندن : کنزرویٹیو پارٹی کی برطانوی حکومت نے منگل کو دارالامراء کو بتایا کہ وہ کشمیری لیڈر یاسین ملک کے ٹرائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ سے وابستہ مملکتی وزیر لارڈ طارق احمد نے کہاکہ یاسین ملک کے مخصوص مسئلہ پر ہماری گہری نظر ہے۔ یاسین کو ہندوستانی قانون کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے۔ اِس لئے ہم ہندوستان کے آزادانہ عدالتی عمل میں راست مداخلت نہیں کرسکتے۔ تاہم ہمارے تمام باہمی رابطوں میں ہم سبھی ملکوں سے ہمیشہ اپیل کرتے ہیں کہ محروسین کے ساتھ برتاؤ میں بین الاقوامی قواعد کا احترام کریں۔