حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں دو افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں 38 سالہ محمود باشاہ ساکن ظفر روڈ یاقوت پورہ اور 8 سالہ عباس جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن جمیل کا بیٹا تھا ٹرین کی زد میںآکر ہلاک ہوگیا۔ کل رات اپو گوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائن پر یہ حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق عباس گذشتہ روز سے لاپتہ بتایا گیا ہے تاہم اس کی توثیق نہیں ہوئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔