ممبئی ، 10 جنوری (ایجنسیز) یامی گوتم ، آنند ایل رائے کی ہارر کامیڈی میں جلوہ گر ہوں گی۔شردھا کپور اور رشمیکا مندانا کے بعد اب یامی گوتم ایک ہارر ڈرامے کا حصہ بننے والی ہیں۔ فلم ’حق‘ کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے نیا کردار ادا کیا ہے۔ یامی گوتم کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ فی الحال، وہ اپنی حالیہ فلم ’حق‘ کیلئے تعریفیں بٹور رہی ہیں۔ اب اداکارہ کی نئی فلم کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔شردھا کپور اور رشمیکا مندانا کے بعد یامی گوتم بھی ہارر کامیڈی فلم کا حصہ بننے والی ہیں۔ فلمی حلقے ایک نئی ہارر کامیڈی کی خبروں سے گونج رہے ہیں جس میں یامی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ آنند رائے کی جس ہارر کامیڈی فلم کا چرچا ہو رہا ہے وہ مبینہ طور پر آنند ایل رائے کی ’’نئی نویلی‘‘ ہے۔ آنند اپنے بیانر کے تحت فلم کلر یلو پروڈیوس کررہے ہیں۔ میکرز نے یامی گوتم کو ’’نئی نویلی‘‘ کے کردار کیلئے پابند کرلیا ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ یامی کی آنند کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ ’’نئی نویلی‘‘ ایک ہندوستانی لوک کہانی پر مبنی ہے۔ کہانی دیویا ندھی شرما نے لکھی ہے، جنہوں نے ستارے زمین پر، لاپتہ لیڈیز اور ہیرامنڈی جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے اور فی الحال پری پروڈکشن جاری ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری تامل فلم ساز بالاجی موہن کریں گے۔ فی الحال فلم کیلئے صرف یامی کو کاسٹ کیا گیا ہے، باقی کاسٹنگ ابھی جاری ہے۔ میکرز یا اداکارہ کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
