یانگ نے چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا

   

جنوبی کوریا۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چینی تیراک سون یانگ نے400 میٹر فری سٹائل میں ورلڈ خطاب جیت لیا۔انھوں نے یہ اعزاز ریکارڈ چوتھی مرتبہ اپنے نام کیا، تین مرتبہ کے اولمپک چمپئن نے 3منٹ 42.44 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا کے میک ہورٹن نے سلور میڈل پر اکتفاکیا۔ 2017 کے فائنل میں بھی دونوں کی یہی کامیابی رہی ۔دوسری جانب سوئیڈن کی سارہ سیجوسٹوریم نے ویمنز 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے سیمی فائنل میںکامیابی حاصل کرلی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 56.45 سیکنڈز میں طے کیا۔پوڈیم پر ہورٹن نے ڈوپنگ کا الزام لگاتے ہوئے یانگ کے ساتھ کھڑی ہونے سے انکار کر دیا ۔