یاچارم میں پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) یاچارم پولیس حدود میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو دھرمنا گوڑہ یاچارم علاقہ کے ساکن لکشمیا کا بیٹا تھا، سرینواس خرابی صحت سے پریشان تھا۔ علاج کے باوجود اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہورہی تھی۔ اس بات سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ سرینواس کیسرا پولیس اسٹیشن میںخدمات انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع