بیجنگ: امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے چین سے کاروبار ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام امریکی گیمنگ کمپنی ایپک کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر اپنا مقبول گیم ’فورٹناائٹ‘ بند کر دے گا۔ بیجنگ نے معیشت پر اپنے کنٹرول کو سخت کرنے کی مہم میں کئی صنعتوں پر وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے ، جس کا نقصان ٹیکنالوجی اداروں کو ہورہا ہے۔ یاہو کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ چین میں نومبر کے دوران یاہو کی سروس مزید جاری نہیں رہے گی۔گوگل نے 2010ء میں چین میں اپنا سرچ انجن بند کر دیا تھا۔