حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوٹیوب کے 6.12 ملین سبسکرائبرس کے پسندیدہ ’ گرینڈپا کمپنی ‘ چینل کے معروف و مقبول تاتا نارائن ریڈی کا بعمر 73 سال تلنگانہ میں ان کے گاؤں میں انتقال ہوگیا ۔ نارائن ریڈی کا چینل دیکھنے والے سبسکرائبرس دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ انہیں دنیا کے مختلف گوشوں میں اس لیے بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی تھی کہ وہ وافر مقدار میں غذائیں بناتے ہوئے یتیموں میں ، یتیم خانوں میں تقسیم کیا کرتے تھے ۔ ان کے انتقال پر سبسکرائبرس نے عزیز شفیق اور محبتیں باٹنے والا قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ۔۔