لندن : مشرقی تیمور میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر چرچ کے 84 سالہ پادری کو 12 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی تیمور کی عدالت نے امریکی پادری رچرڈ ڈیش باچ کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے حکم پر مجرم کو جیل بھیج دیا گیا۔ پادری پر چرچ میں زیر نگہداشت یتیم اور مالی طور پر کمزور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔مشرقی تیمور میں پہلی بار کسی سخت گیر کیتھولک پادری پر جنسی زیادتی کا مقدمہ چلا ہے۔
اْن کو 14 سال سے کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 14 الزامات کے ساتھ ساتھ چائلڈ پورنوگرافی اور گھریلو تشدد کے ایک الزام کا بھی سامنا تھا۔