یتیم لڑکی کی شادی ، ریاستی وزیر ملا ریڈی کا خیرسگالی اقدام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 23 جون (این ایس ایس) وزیر محنت و روزگار سی ایچ ملا ریڈی اپنے ایک کارِ خیر کے سبب اپنے حلقہ کے عوام میں مرکز نظر بن گئے۔ انہوں نے اپنے شریک حیات کیساتھ ضلع میڑچل ۔ ملکاجگری کے تحت واقع گنڈلا پوچم پلی موضع میں گاؤری یتیم خانہ میں رہنے والی ایک یتیم لڑکی اپنے مصارف اور نگرانی کیساتھ شادی کی۔ یتیم لڑکی پشپا کی شادی وجئے واڑہ کے ساکن کشور کیساتھ انجام پائی ۔ ریاستی وزیر ملا ریڈی نے بحیثیت سرپرست شادی کے رسوم انجام دیئے۔ انہوں نے لڑکی کے نام بینک میں 2,35,000 روپئے بطور ڈپازٹ رکھوائے۔ علاوہ ازیں نوشادی شدہ جوڑے کو 25,000 روپئے نقد دیا۔
ملا ریڈی نے اپنے اس کار خیر کے سبب مختلف گوشوں سے خوب داد حاصل کئے۔