یتی نرسمہا نند سرسوتی نے ہر گھر ترنگا مہم بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

   

نئی دہلی: اپنے متنازعہ بیانوں کے لئے مشہور اور انہی بیانوں کے سبب جیل کی سزا کاٹ چکے ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسمہانند سرسوتی نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو ترنگا مہم چل رہی ہے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ان کے اس متنازعہ بیان کے بعد انتظامیہ نے متنازعہ ویڈیو کا نوٹس لیا ہے،یتی نرسمہانند سرسوتی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے،اس ویڈیو میں نرسمہانند سرسوتی کہہ رہے ہیں کہ اس وقت ترنگے کے نام پر بہت بڑی مہم چل رہی ہے۔ حکمران جماعت یہ مہم چلا رہی ہے۔