یتی نرسنگھا نند کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

   

ہری دوار کی ایک عدالت نے اتوار کے روز یتی نرسنگھانند کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیاہے۔ ہری دوار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رکیندرسنگھ کتھیٹ نے کہاکہ انہیں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 295اے اور 509 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور روشن آباد جیل میں بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 295اے کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کی مذہبی عقیدت کی توہین کرنے کیلئے جان بوجھ کر کوئی قدم اٹھانے یا کوئی بیان دینے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ509کسی خاتون کے وقار کی توہین کرنے کے ارادے سے کسی لفظ کے استعمال یا جسمانی حرکت کرنے سے متعلق ہے۔ڈاسنا مندر کے ہیڈپجاری یتی نرسنگھا نند کو گنگا کے سروانند گھاٹ سے ہفتہ کی رات کواس وقت گرفتار کیاگیاتھا