یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برادری

   

اسلام آباد : جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ 30 ویں چیف جسٹس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی موجود تھے ۔
وفاقی وزراعطاتارڑ،اعظم نذیر تارڑ ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنرجی بی سیدمہدی شاہ بھی تقریب میں شریک تھے ۔