یحییٰ السنوار حماس کے سربراہ مقرر

,

   

غزہ: حماس نے غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحییٰ سنوار کو ان کے پیشرو کی ایران میں ایک مفروضہ اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد نئے رہنما کے طور پرنامزدکر دیاہے۔ سنوارکو حماس کے7 اکتوبر کے اسرائیل میں طوفان الاقصیٰ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ یہ نامزدگی فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے سخت گیر دھڑے کی طاقت کی ڈرامائی علامت ہے۔ سنوار کا انتخاب، جو ایران سے قربت رکھنے والی ایک خفیہ شخصیت ہیں اور جنہوں نے حماس کی فوجی طاقت کو بڑھانے کیلئے برسوں تک کام کیا، اس بات کا اشارہ ہے کہ عسکریت پسند گروپ، غزہ میں اسرائیل کی مہم سے 10 ماہ کی تباہی اور سنوار کے پیشرو اسماعیل ھنیہ کے موت کے بعد بھی لڑنے کیلئے تیار ہے۔اس کے نتیجہ میں اسرائیل کے مشتعل ہونے کا بھی امکان ہے، جس نے انہیں 7 اکتوبر کو اس دہشت گرد حملے کے بعد،اپنی ہلاکتوں کی فہرست میں سرفہرست رکھاتھا جس میں عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں 1,200 افراد کو ہلاک اور تقریباً 250 کو یرغمال بنا لیا تھا۔