یحیی سنوار کے سر پر گولی کا زخم تھا ۔ ہاتھ کی انگلی کٹ گئی تھی : پوسٹ مارٹم انکشافات

   

غزہ : حماس لیڈر یحییٰ سنوار کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے سر پر گولی کا زخم تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو سکتی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے خبر شائع کی ہے۔ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار کے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔ یہ چوٹ ٹینک یا میزائل کے شیل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ خون روکنے انھوں نے اپنے ہاتھ پر ایک تار لپیٹ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سنوار کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ تاہم، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کب اور کس نے گولی ماری۔ سی این این نے اسی نوعیت کی خبر شائع کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ان کی انگلی کا نمونہ حاصل کرنے کاٹ دیا کیونکہ نعش میں شنوار کی مشابہت نظر آنے پر ہم نے اسے اسرائیل کی جیل میں جمع کئے گئے ڈی این اے پروفائل سے ملایا۔ آخر میں، یہ ثابت ہوا کہ وہ نعش واقعی سنوار کی تھی اس خبر کے بعد کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئے۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں سنوار کے آخری لمحات دکھائے گئے، جبکہ دوسری ویڈیو میں ان کی نعش کے قریب دو اسرائیلی فوجی کھڑے دکھائی دیے۔ اسی ویڈیو میں ان کی نعش کے بائیں ہاتھ کی انگلی کو غائب دکھایا گیا۔ تاہم، ایک اور ویڈیو کے حوالے سے سی این این نے کہا کہ ان کے ہاتھ کی تمام پانچ انگلیاں موجود تھیں۔