یدھ ویر فاونڈیشن میموریل ایوارڈ تقریب

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یدھ ویر فاونڈیشن میموریل ایوارڈ تقریب 30 اپریل بروز اتوار 6 بجے شام کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ایف ٹی سی سی آئی لکڑی کا پل ریڈ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوگی ۔ اس تقریب میں شریمتی وندیتا راؤ اور مسٹر ای رام موہن راؤ کو تلنگانہ کے دیہی معاشرے کی جامع تعلیم کے سلسلہ میں ان کی گرانقدر خدمات اور نئی نسل کے ہمدرد رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلہ میں تیسواں یدھ ویر یادگار ایوارڈ پیش کیا جائے گا ۔ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر ٹی ہریش راؤ وزیر فینانس ، ہیلت اور فیملی ویلفیر حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے ۔ چیرپرسن یدھ ویر فاونڈیشن ارونا بہوگنا ریٹائرڈ آئی پی ایس اور سکریٹری ویپما ویر نے بتایا کہ یہ ایوارڈ آنجہانی مسٹر یدھ ویر بانی و ایڈیٹر روزنامہ ہندی ملاپ کی یاد میں قائم کیا گیا ہے ۔۔