یدیورپا کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان

   

بیلگاوی : کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدیورپا نے انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے ۔ یدیورپا نے کہا کہ وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن نہ لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بجائے وہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے ریاست کا دورہ کریں گے ۔ قابل ذکر ہیکہ یدیورپا ایک طاقتور لنگایت لیڈر ہیں۔ یدیورپا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میری عمر اب 80 سال ہے ، اس لئے میں الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہیکہ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔