یدی یورپا سیلاب متاثرہ علاقوں کو فضائی سروے کریں گے

   

Ferty9 Clinic

بینگلورو : کرناٹک کے وزیراعلی ایس یدی یورپا 21 اکتوبر کو شمالی کرناٹک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے ۔وزیراعلی کے دفتر کے ذرائع کے مطابق یدی یورپا سیلاب سے سنگین طور پر متاثر کلبرگی، بیدر، رائچور اور وجے پورہ اضلاع کا بدھ کو دورہ کریں گے ۔ وہ متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔شدید بارش اور سیلاب کے سبب شمالی کرناٹک اور کلیان۔ کرناٹک علاقے میں جان و مال سمیت فصلوں کا بھی زبردست نقصان ہوا ہے ۔ ایسا اس برس تیسری بار ہے ہوا ہے جب ریاست کو سیلاب کے قہر کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اس دوران کانگریس کے کرناٹک کے انچارج اور پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو مرکز کی نریندر مودی حکومت سے شدید بارش اور سیلاب سے متاثر شمالی کرناٹک، کلیان۔ کرناٹک اور ممبئی۔ کرناٹک علاقوں کے متاثر کسانوں کو راحت اور بچاؤ کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔