شیموگا : کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو اعتراف کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے سیاست میں ان کی رہنمائی کی ہے اور ان کی وجہ سے ہی وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔مسٹر بومئی نے یہاں پہلی بار اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بنانے کے لئے یدی یورپا کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر یدیورپا نے نہ صرف سیاست میں رہنمائی کی بلکہ ریاست کو محفوظ بھی رکھا ہے ۔ مسٹر یدی یورپا کو صاحب بصیرت رہنما بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو غریبوں کا سب سے زیادہ خیال رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹریدی یورپا نے نہ صرف سیاست میں آگے بڑھنے مں مدد کی ہے۔
