یدی یورپا کا سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ

   

Ferty9 Clinic

بیلاری : وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے چہارشنبہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور کہا کہ متعلقہ عہدیداروں سے تفصیلی بات چیت کے بعد زائد فنڈس کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے پہلے ہی فنڈس جاری کئے گئے ہیں تاہم متعلقہ عہدیداروں سے جائزہ اجلاس کے بعد زائد فنڈس بھی جاری کئے جائیں گے۔ جندال وجیہ نگر ایرپورٹ سے ایک خصوصی طیارہ میں سوار ہونے سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ یدی یورپا نے کلبرگی (گلبرگہ)، وجیہ پورہ، رائچور اور یادگیر اضلاع کا فضائی معائنہ کیا۔