بنگلورو۔ چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا کے پوترے ششی دھر مردی کرناٹک میں بی جے پی کے اقدامات میں آنے کے بعد جولائی 2019ء میں دو کمپنیوں کے ڈائیرکٹر بن گئے ۔ ان کمپنیوں کو مارچ اور جولائی 2020ء کے درمیان 7 کولکتہ شل کمپنیوں سے 5 کروڑ روپئے موصول ہوئے۔ ان رقومات کی منتقلی کی تفصیلات رجسٹرار کمپنیز کی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ ان دو کمپنیوں کے بینک اکائونٹس میں بھاری رقومات جمع کی گئی ہیں۔ اس کی تفصیلات ایک خانگی ٹی وی چینل نے ٹیلی کاسٹ کی تھیں جس کو ریاستی حکومت نے روک دیا لیکن اب یہ خبر دوبارہ ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ کی پاور ٹی وی نے اپنی سلسلہ وار رپورٹ میں الزام لگایا تھا کہ یدی یورپا کے پوترے نے سرکاری منظوریاں دلانے کا وعدہ کرکے رقومات حاصل کی ہیں۔ ایک خانگی فرم کو بنگلور میں بن رہے 660 کروڑ کے سرکاری ہائوزنگ پراجیکٹ کا کنٹراکٹ دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
