سڈنی : فلسطینیوں اور آزادی و انصاف پسند تنظیموں کی طرف سے آسٹریلیا کے مقبوضہ یروشلم کے بارے میں تازہ اعلان کی پذیرائی کی جارہی ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں آسٹریلیا اپنا سفارتخانہ نہیں کھولے گا۔ ‘فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ نے بھی آسٹریلیا کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے کمٹنٹ کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پچھلی حکومت کے اس اعلان کو واپس لے لیا جس میں امریکی پیروی میں آسٹریلیا نے بھی تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور نے کہا اس اعلان سے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ یروشلم کی مستقبل میں حامیت کا فیصلہ بین الاقوامی سطح کی قانونی منظوری سے وابستہ ہے۔
اس سلسلے میں آسٹریلوی قیادت کا تازہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔’ادھر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے کہا تھا پینی وونگ نے اعلان کیا تھا کہ یروشلم کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے، یکطرفہ طور پر نہیں۔ ‘