تل ابیب: یروشلم میں ایک مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روزیہ جانکاری دی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ لیوی ایشکول بلیوارڈ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ بھاری ہتھیاروں سے نہیں کی گئی۔