یروشلم پر حملے کا مطلب علاقائی جنگ ہوگا :حسن نصراللہ

   

Ferty9 Clinic

بیروت : لبنان کے مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے آج کہا کہ یروشلم یا ان کے مقدس مقامات بیت الاقدس کیخلاف کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام کا مطلب علاقائی جنگ تصور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقدس مقامات خطرات میں گھرجائے تو پھر کوئی بھی سرخ لکھیر نہیں ہوگا اور ایسے موقع پر تمام مزاحمتی تحریک کے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھیں گی ۔ واضح رہے کہ 11روزہ اسرائیل ۔ فلسطین جنگ بندی کے بعد حسن نصراللہ کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔