یروشلم ؍ ممبئی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ہفتہ ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں پہلی بار ’’یروشلم ۔ ممبئی فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کے مستحکم ہوتے ہوئے تعلقات کو پیش کرنا ہے۔ بلدیہ کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ 15 تا 17 فبروری مذکورہ فیسٹیول کا چھترپتی شیواجی مہاراج وستوسنگھرالیہ (میوزیم) میں انعقاد عمل میں آئے گا جہاں دونوں ممالک کی مختلف ثقافتوں جن میں پکوان، موسیقی اور رقص خصوصی طور پر شامل ہیں، کو پیش کیا جائے گا۔ خصوصی پکوانوں کیلئے یروشلم کے ایلان گروسی اور ممبئی کے امنندرسندھو جیسے منفرد باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر مہاراشٹر کے وزیرثقافت امیت دیشمکھ بھی موجود رہیں گے تاہم اس کی اب تک بلدی عہدیداروں نے توثیق نہیں کی ہے۔