یسین ملک کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں : ڈائرکٹر تہاڑ جیل

   

نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیری علیحدگی پسند لیڈر یسین ملک کی حالت باکل بہتر ہے اور ان کی صحت کے تعلق سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل تہاڑ جیل سندیپ گوئل نے آج یہ بات کہی ۔ گوئل نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ یسین ملک کی شریک حیات مشعل حسین ملک نے ایک ویڈیو پیام میں ان کی صحت کے تعلق سے اندیشوں کا اظہار کیا تھا ۔ یسین ملک فی الحال دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملہ میں جیل میں ہیں۔ مسٹر گوئل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یسین ملک بالکل بہتر ہیں۔ ان کی صحت کے تعلق سے فکرمندی کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یسین ملک کی صحت سے متعلق افواہیں بالکل بے بنیاد ہیںاور ان میں کسی طرح کی سچائی نہیں ہے ۔